• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈنبرا برطانیہ کا گنجان ترین شہر، دنیا میں 43 واں نمبر

لندن(پی اے )تازہ ترین سروے سے ظاہرہواہے کہ برطانیہ میں بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں گنجانیت میں 35 فیصد تک کمی ہوئی ہے لیکن ایڈنبرا ب بھی برطانیہ کا گنجان ترین شہر اور گنجانیت کے اعتبار سےدنیا میں اس کا 43واں نمبر ہے،سروے رپورٹ میں کہاگیاہےکہ لاک ڈائون کی وجہ سے 2019 کے مقابلے میں 2020 میں گنجانیت کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے ،کیونکہ گزشتہ سال مارچ میں پہلی مرتبہ لاک ڈائون کے اعلان کے بعد ٹریفک میں بہت کمی ہوگئی تھی اور مئی میں صورت حال بحال ہونا شروع ہوئی تھی تاہم اس کے بعد لاک ڈائون سے موازنہ کرنا ممکن نہیں رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کیلئے جن اوقات کا اعلان کاگیاہے ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ پر اس کا بڑا اثر پڑتاہے ،برطانیہ میں 22 مارچ کو پہلی مرتبہ لاک ڈائون کے اعلان کے وقت بھیڑ بھاڑ یعنی گنجانیت ایڈنبرا میں14 فیصد،برائٹن میں 12 فیصد اور ریڈنگ میں 10 فیصد تھی۔اس کے برعکس4 نومبر کو دوسرے لاک ڈائون سے ایک دن قبل بھیڑ بھاڑ لندن میں 58 فیصد،برائٹن اور ہوو میں52 فیصد اورہل میں47 فیصد تھی ،بھیڑ بھاڑ میں اس فلک شگاف اضافے کاسبب یہ تھا کہ لاک ڈائون کااعلان سن کر بڑی تعداد میں لوگوں نے بڑے شہروں سے نقل مکانی شروع کردی جبکہ بہت سے لوگ لاک ڈائون شروع ہونے سے قبل ہی خریداری کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ سے متعلق ڈیٹا سے ظاہرہوتاہے کہ کورونا کی وبا اور بڑی تعداد میں لوگوں کے فاصلاتی کام نے بھیڑ بھاڑ کے اوقات پر بہت اثر ڈالاہےاور پورے برطانیہ میں بھیڑ بھاڑ کی شرح میں کم وبیش35 فیصد تک کم ہوئی ہے ، ایڈنبرا نے اگرچہ 2020 میں بھی برطانیہ کے سب سے زیادہ گنجان شہر کا اعزاز برقرار رکھا لیکن اس کی گنجانیت میں بھی 22 فیصد کمی ہوئی اس کے برعکس اس وقت پریسٹن برطانیہ کا سب سے کم گنجان شہر ہے جبکہ 2019 میں یہ اعزاز مڈلینڈز کے پاس تھا۔2020کے دوران مانچسٹر کی گنجانیت میں سب سے زیادہ 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مڈلز برو میں یہ کمی سب سے کم یعنی صرف 10 فیصد رہی، 2020 کے دوران برطانیہ کے4 شہر لندن43 فیصد،ہل 72 فیصد اوربرائٹن اورہوو 73 فیصد کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان 100 شہروںمیں شامل رہے، جبکہ 2019 کے دوران برطانیہ کے 10 شہر دنیا کے سب سے زیادہ گنجان 100 شہروںمیں شامل تھے،2020 میں برطانیہ کاسب سے زیادہ مصروف ترین دن 10 فروری تھی ،سب سے زیادہ مصروفیت ناٹنگھم میں دیکھنے میں آئی جہاں ٹریفک کی گنجانیت کی شرح79 فیصد تھی ایسا غالباً شدید برفباری کی وجہ سے A52 کاپل بند ہوجانے کی وجہ سے ہواتھا۔ڈیٹا سے ظاہرہوتاہے کہ برطانیہ میں ٹریفک کی گنجانیت کی شرح بحران سے قبل کی سطح پر واپس آرہی ہے ۔

تازہ ترین