• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید نے پارلیمنٹ میں آئین کی غلط تشریح کی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی کرتے ہوئے آئینِ پاکستان کی غلط تشریح کی ہے۔ ان کیلئے بہتر ہوگا کہ ہائی ویز کو درست کریں۔ بدھ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مراد سعید جب آئین پاکستان کی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ عمران خان آئین اور قانون کی بات کرتا ہے۔ مراد سعید کو آئین کا آرٹیکل 158بھی پڑھنا چاہیے، 2011میں سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ وفاق آئین کے آرٹیکل 158پر لازمی عمل کرے مگر وفاقی وزرا پیپلز پارٹی کے بغض میں سندھ اور بلوچستان کے حقوق پر بات نہیں کرتے۔ مراد سعید کہتے ہیں بنڈل آئی لینڈ پر صدر نے درست آرڈیننس جاری کیا اورصدر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ آرڈیننس جاری کر سکتا ہے مگر کسی صوبائی معاملہ میں مداخلت نہیں کرسکتا ۔ جس کی قانونی اتھارٹی وفاق کے پاس ہو صدر مملکت اس پر ہی آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 47میں واضح لکھا ہے کہ صدر کس معاملہ پر اختیار رکھتا ہے۔ زمین ایک صوبائی سبجیکٹ ہے۔

تازہ ترین