• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد، پلاسٹک کی دکانوں میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد میں پلاسٹک کی دکانوں میں آتشزدگی کے باعث پلاسٹک اوردیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر3میں رہائشی عمارت کی گراونڈ فلور پر قائم پلاسٹ کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا ۔پویس کے مطابق آتشزدگی سےبھاری مالیت کا سامان جل گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔.

تازہ ترین