• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل، گورننگ باڈی کے پانچ اختیاری ممبرز کا چناؤ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے آئندہ سال کے لئے گورننگ باڈی کے پانچ اختیاری ممبران کا چناو کیا جن میں شکیل خان، چاند گل شاہ، عظمیٰ الکریم،اخلاق احمد اور عرفان ﷲ خان شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کا اجلاس صدر محمد احمد شاہ کی صدارت میں آرٹس کونسل میں منعقد ہوا جس میں خازن کے انتخابات تک سابق خازن اور ممبر گورننگ باڈی قدسیہ اکبر کو خازن کی ذمہ داریاں انجام دینے کی منظوری دی گئی، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے ایک مرتبہ پھر ہم پر اعتماد کیا۔

تازہ ترین