• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابہام ختم کردیا، پلیئنگ الیون بنانا کپتان کا استحقاق ہوگا، بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان بابر اعظم کا استحقاق ہوگا البتہ وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشورہ کرسکتے ہیں۔ بابر اعظم کی ذمے داریوں کاتعین ہے ان کے پاس ڈریسنگ روم میں مشورے کے لئے تین کپتان مصباح الحق، وقار یونس اور یونس خان موجود ہوں گے۔ ڈائر یکٹرسمیع الحسن نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہی پراسس تھا جس کے تحت کپتان گیارہ کھلاڑی منتخب کرتےتھے لیکن جب سے مصباح کو چیف سلیکٹر بنایا گیا تو اس میں تھوڑا سا ابہام آیا تھا۔ اب چوں کہ وہ چیف سلیکٹر نہیں ہیں اس لئےسب کے کام کا تعین کیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر کے اس دعوے پر کہ مصباح الحق کو ہٹا کر اینڈریو فلاور کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، پی سی بی نے کہا کہ جنوبی افریقا کی سیریز کے بعد ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاہم اس وقت پی سی بی کسی قیاس آرائی پر بات نہیں کرے گا۔ بدھ کو جنگ میں شائع خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ سلیکشن پالیسی طے ہے جس کے مطابق الیون منتخب کرنے میں ڈرائیو بابر اعظم کریں گے۔

تازہ ترین