• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انخلا کے بعد بھارتی افواج افغانستان میں اتارنے کا منصوبہ نہیں، جنرل نروانے

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی آرمی چیف نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد وہاں بھارتی فوج کو اتارنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بھارت کی فوج کی جانب سے یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ ایسا کوئی بھی مطالبہ افغان حکومت نے نہیں کیا اور امریکی انخلا کے بعد وہاں طالبان کے مسائل کا افغان فوج خود سامنا کرنا چاہتی ہے۔بھارتی فوج نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارت افغانستان کی طبی یا چھوٹے پروجیکٹ میں مدد کررہا ہے ۔

تازہ ترین