• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بورڈ اجلاس، دو ریفرنسز چھ انویسٹی گیشنز اور 7 انکوائریز کی منظوری

اسلام آباد(طاہر خلیل) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے آصف زرداری کے رضاعی بھائی اویس مظفر،سابق وزیر داخلہ سندھ انور سیال ،سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔نیب ایگز یکٹو بورڈ نے 2 ریفرنسز ،7 انکوائریز اور 6 انویسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی ہے ،سندھ لینڈ ریکارڈ کے 10 افسروں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام، سرمایہ کاری بورڈ کے 7 سابق افسروں کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیاجا ئے گا،بلوچستان حکومت کے لئے ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر کی خریداری پر انکوائری عدم ثبوت پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جام خان شورو رکن صوبائی اسمبلی سندھ /سابق وزیر لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ،ماسٹر کران خان شورو،کاشف شورو،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی قاسم آباد حیدرآباد،سجاد حیدر شاہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو،شاہ نواز سومرو اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حیدر آباد،اختر علی شیخ،مختار کار،قاسم آباد حیدر آباد،علی ذولفقار میمن،مختار کار قاسم آباد حیدر آباد،امتیار سولنگی،سپروائزنگ ٹپیدار، دہ جام شورو،بچل میر بہار،ٹپیدار،دیہ جام شورو،پیر بخش جتوئی ٹپیدار دیہ جام شورو،انوار باتی لینڈریکارڈ آفیسر،سیٹلمنٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد، خداداد مری انسپکٹر ریونیو اینڈ سٹی سروے سیٹلمنٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدرآباد،طاہر علی بھمبروریونیو سر ویئر حیدرآباد، بخت علی ویگیو سروے ٹپیدارسیٹلمنٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد، ذیشان قریشی سروے ٹپیدار سیٹلمنٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدرآباد، لیار لباری ریونیو سرویئر سیٹلمنٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،شاہد پرویز میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی،محمد بچل راہوتو،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر قاسم آباد حیدر آبادکے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین