اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی بیرون ملک جائیدادیں اور فرنٹ مین سامنے آگئے ‘فضل الرحمن اور ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خواہاں تھےجس کا اعتراف اجمل قادری خود کر چکے ہیں‘ مولانا نے فرنٹ مینوں کے نام جائیدادیں بنانے کے علاوہ دبئی اور قطر میں بھی جائیدادیں اور سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس کو جلد منظر عام پر لائیں گے‘مولانا نے حج اور مذہب کے نام پر بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور عبداﷲ اور ابرار شاہ کے نام پر چار کمپنیاں بناتے ہوئے انہیں حج کا کوٹہ دلایا‘مولانا کو نیب کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا‘ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔