اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نےʼʼ بنی گالہ اور اس کے گردو نواح میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیراتʼʼ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی کو اسلام آباد میں بائیو گیس پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے آبزرویشن دی ہے کہ مقامی حکومتوں کو اختیارات دینا آئینی ذمہ داری ہے،ہم چاہتے ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات نہ ہوں۔