• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے ترجمان وفاقی وزیر کی مہنگائی متعلق معلومات پر معترض

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، ذ رائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا مہنگائی سے متعلق تقابلی جائزہ لے آئے،تقابلی جائزہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی حکومت کے ادوار سے متعلق تھا، فیصل واوڈا کے دیے گئے تقابلی جائزے پر کچھ ترجمانوں نے اعتراض بھی کیا، ایک ترجمان نے سوال کیا کہ واوڈا صاحب، کیا آپ نے کبھی خود بازار جاکر سبزی خریدی ہے، ترجمانوں نے فیصل واوڈا کو مشورہ دیا کہ اسکو جانے دیں، آگے بات کریں، وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ کے بعد براڈشیٹ ہمارے موقف کا عکاس ہے، اجلاس میں مہنگائی پر بریفنگ اور مہنگائی پر سابقہ ادوار کے موازنہ کے بعد وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے کے احکامات دیئے، اجلاس میں حکومت نے چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا، حماد اظہر نے کہا کہ چینی امپورٹ کرنے سے چینی کی قیمتوں میں کمی ہو گی ، براڈشیٹ کے معاملے پر شہزاد اکبر پر اپوزیشن کی تنقید کا بھی ذکر ہوا ، وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ سے سستی چینی خریدیں گے،وزیر اعظم نےپارٹی ترجمانوں کو براڈ شیٹ کے معاملہ پر اپوزیشن کو ایکسپوز کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے کہا کہ براڈ شیٹ نے اپوزیشن کے تمام کرتوت بے نقاب کرد یئے ہیں، اجلاس میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین