• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصویر مداحوں کو بےحد پسند آئی جس کا ثبوت اس کو ملنے والے کچھ ہی دیر میں بےانتہا لائکس ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی اور لکھا کہ دیکھ مگر پیار سے، جس کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور ہزاروں تعریفی کمنٹس بھی لکھے۔


اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصویر پر کمنٹ کرنے والوں میں اداکارہ صبا قمر بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کمنٹ میں لکھا پیاری۔


دو دن قبل یمنیٰ زیدی نے اپنی پرانی تصویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس کو ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا جبکہ 6 دن قبل اداکارہ نے اپنی ڈائیٹ سے متعلق پیغام اور تصویر بھی شیئر کی تھی جس کو بھی لاکھوں لوگوں نے لائک کیا تھا۔

تازہ ترین