• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: نئے کورونا مریضوں کی تصدیق کے بعد 5 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ کردیا

چین میں ایک بستی کے کچھ رہائشیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد 5 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ کردیا گیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قریب ایک بستی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا انکشاف ہونے کے بعد 5 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

چین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

چین کے قومی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے 42 نئے مریضوں کا تعلق مشرقی چین کے صوبے ہیئی سے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے کسی موت کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین