• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری میں کورونا وائرس کی علامات ختم ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری میں عالمی وبا کورونا وائرس کی علامات ختم ہوگئیں۔

دائرہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’الحمداللّہ میرے شوہر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔‘

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’مجھ میں بھی کورونا وائرس کی علامات ختم ہوگئی ہیں جبکہ میں کچھ دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہوجاؤں گی۔‘

آخر میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سارہ چوہدری اور اُن کے شوہر کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ چوہدری نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا تھا کہ ’میرے شوہر کو کورونا وائرس کی چند علامات ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد اُنہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔‘

اُنہوں نے صارفین سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ مجھے بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اُن کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا۔

تازہ ترین