• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے ویڈیو کے دوران بیٹے کو کیوں ڈانٹا؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دوران ویڈیو وہ اپنے بیٹے کو ڈانٹتی نظر آرہی ہیں۔

مقبول ترین تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہےجس میں وہ ’یہ دھواں دھواں سا رہنے دو‘ گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی اپنی سُریلی آواز میں گانا گا رہی ہے اور پیچھےسے اُن کے بیٹے کی بھی ساتھ ساتھ گانا گانے کی آواز آرہی ہے، جس پر حرا مانی نے گانا روک کر اپنے بیٹے کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ ’تم گالو پہلے ابراہیم۔‘


اداکارہ حرامانی نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بھی یہی لکھا کہ ’تم گالو پہلے ابراہیم۔‘ اس کے آگے انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایک تھپڑ‘ اور ساتھ ہی ایک ایموجی بھی بنائی ہوئی ہے۔

حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو ایک روز قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 2 لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں، اُن کی اس ویڈیو پر انسٹا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اُن کی اس ویڈیو پر کمنٹ کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ ’یہ اب تک کی سب سے بہترین ویڈیو ہے، میں مسلسل دیکھ رہی ہوں اور ہنس رہی ہوں۔‘

حرا مانی کے زیادہ تر مداحوں نے اُن کی آواز کی تعریف کی ، ایک صارف نے تو یہ تک لکھ دیا کہ آپ عدنان سمیع سے بھی زیادہ اچھا گا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حرامانی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرکافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ آئے دن کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی 3 دوستوں کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ دل سے ہم ایک ہیں۔

تازہ ترین