• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے اپنے قریبی دوستوں کی تصویر شیئر کردی

معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے پر اپنی قریبی دوستوں کی تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حرامانی کافی متحریک ہیں، آئے روز اس ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ پر کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

وہ اس دوران کئی بار دل کی بات کی بھی کہہ جاتی ہیں، چند روز قبل اپنے والد کے لیے بڑا جذباتی سے پیغام جاری کیا تھا جبکہ اپنے بچوں کی شرارتوں سے اپنے مداحوں کو باخبر بھی رکھا۔


ان کے مداح ان کی اس خوبی کو پسند کرتے ہیں اور اداکارہ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

آج انہوں نے سوشل میڈیا اپنی 3 دوستوں کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ دل سے ہم ایک ہیں۔

حرا مانی نے اپنی دوستوں کا تعارف تو نہیں کروایا مگر اُن کے متعلق دل نکلے الفاظ میں اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں کہا کہ ہم چاروں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور نفرت بھی، ہم ہنستے ہیں اور روتے بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپس میں لڑتے بھی ہیں اور گلے بھی لگتے ہیں، ہم گرتے ہیں اور اُڑتے بھی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہم ساتھ گاتے ہیں اور چیختے ہیں، ہم قریب ہیں اور دور بھی ہیں، لیکن ہم دل سے ایک ہی ہیں۔

تازہ ترین