• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کا کل سے دھرنے دینے کا اعلان


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کل سے شہر بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے لوگ چائنہ کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتی ، نہ ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ادارے ٹھیک کئے جارہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اسے درست گنا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کراچی کے لئے گیارہ سو ارب پیکج کا اعلان کیا جس کے کراچی کے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا جبکہ جماعت اسلامی نے اس شہر کی تعمیر و ترقی میں کرادر ادا کیا، کورونا وائرس کے دنوں میں عوام کا ساتھ دیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے واضع کیا کہ کل سے تحریک حقوق کراچی کے تحت احتجاج کا آغاز کیا جارہا ہے،کل نرسری اسٹاپ پر دھرنا ہوگا، 16 جنوری کو فائیو اسٹار چورنگی، 17 جنوری کو الہ دین پارک، 30 جنوری کو کریم آباد جبکہ 28 جنوری کو شہر کے 50 کے قریب مقامات پر دھرنے دئیے جائیں گے۔

تازہ ترین