آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عائزہ خان کی نئی دلکش تصاویر انٹرنیٹ پر مقبول

پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ’یاریاں‘ اور ’مہرپوش ‘جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے اپنے فوتو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی عائزہ خان اب ماڈلنگ میں بھی نام کما رہی ہیں اور اپنے نئے نئے فوٹو شوٹ اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔


عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصاویر انسٹا گرام پر خوب مقبول ہو رہی ہیں جنہیں اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے۔


انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی ان تصاویر پر  تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


واضح رہے کہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں اور فالوورزکے لیے سوشل میڈیا پر  خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جو اُنہوں نے خصوصی طور پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ریکارڈ کیا ہے۔

عائزہ خان نے خصوصی طور پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ریکارڈ کیے گئے  ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’وہ اپنے شوٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے بےحد مصروف رہتی ہیں اس لیے مداحوں کے پیغامات کا جواب نہیں دے پاتی ہیں لہٰذا آج اُنہوں نے سوچا کہ وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید