• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یاریاں‘ اور ’مہرپوش ‘جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کی صرف ایک آنکھ نظر آرہی ہے جبکہ اُنہوں نے اپنی دوسری آنکھ بالوں کی مدد سے چُھپائی ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

Eye on you..

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


عائزہ خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں کسی کو مخاطب کیے بغیر لکھا کہ ’میری نظر تُم پہ ہے۔‘

اداکارہ کی تصویر دیکھ کر ناصرف اُن کے مداحوں نے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی بلکہ ساتھی اداکارہ و ماڈلز بھی عائزہ خان کی خوب تعریفیں کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ عائزہ خان نے اپنی ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اداکارہ بستر پر موجود ہیں اور تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تصویر اُنہوں نے صبح کے وقت لی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ21 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان آج کل جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ڈرامے میں اُن کے شوہر دانش تیمور بھی اُن کے ساتھ نظر آرہے ہیں جو ’شاہ جہاں‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

تازہ ترین