آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا، اعظم خان سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ریلوے ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں لیکن اب ان کو اوور ٹائم نہیں لینے دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پشاور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے، قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے جبکہ ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔

اعظم سواتی نے یہ بھی کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا، اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔

قومی خبریں سے مزید