• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل پر دعویٰ دائر کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر دعویٰ دائر کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمےمیں جعلسازی اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے شہباز گل کی درخواست پر درج کیا اور ملزم طاہر مبین کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف کمپنی کے مقامی عہدیدار طاہر مبین نے دعویٰ دائر کیا تھا۔ جس میں شہباز گل عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔

شہباز گل کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ میں طاہر مبین کے خلاف جعلسازی اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا۔


ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ طاہر مبین اور ایک ڈائریکٹر نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اجازت لیے بغیر مقامی عہدیدار کی ایما پر دعویٰ دائر کیا۔

دستاویزات میں ملزم نے کمپنی کی جانب سے جعلی اجازت نامہ عدالت میں جمع کروایا۔

ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے پاکستان میں تعینات دو میں سے ایک ڈائریکٹر کے دستخط جعلی کیے گئے۔ اتھارٹی لیٹر پر جس ڈائریکٹر کے دستخط کیے گئے اُس وقت وہ پاکستان میں نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی عدالت سے ملزم طاہر مبین کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے۔

تازہ ترین