آپ آف لائن ہیں
منگل5؍جمادی الثانی 1442ھ 19؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میں کورونا وائرس کے 1235 مریضوں کی تشخیص، 11 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو کورونا وائرس کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 3755 تک پہنچ گئی ہے۔ اور شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 13008 نمونوں کی جانچ کی گئی جس  کے نتیجے میں 1235 کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ تشخیصی شرح کا 9.5 فیصد بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2538842 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 231953 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 91 فیصد یعنی 210774 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 647 مریض بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 17424 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 16525 گھر وں میں، 12 آئسولیشن مراکز میں اور 887 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ 817 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 92 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ 

بیان کے مطابق 1235 نئے مریضوں میں سے 979 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 351 ، ضلع شرقی 293 ، ضلع وسطی 121 ، ضلع کورنگی 119 ، ضلع ملیر 54 اور ضلع غربی 41 شامل ہیں۔ 

جبکہ صوبے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 48، مٹیاری 27 ، جامشورو 24 ، ٹنڈو الہیار 21 ، شہید بینظیر آباد اور ٹھٹھہ 19-19، جیکب آباد 16 ، گھوٹکی 7، خیرپور ، شکارپور اور ٹنڈو محمد خان 6-6، لاڑکانہ اور سکھر 5-5، قمبر اور سجاول 4-4، نوشہروفیروز اور عمرکوٹ 3-3، کشمور 2 اور  میرپورخاص میں ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

قومی خبریں سے مزید