• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 1064 مریضوں کی تشخیص، 22 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12566 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1064 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 22 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3730 ہوگئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 2511315 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جس کے دوران 228949 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2312 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 209239 ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 15980 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 15061 گھروں میں، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 907 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ 820 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1064 نئے کیسز میں سے 845   کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی 314، ضلع شرقی289، ضلع وسطی 84، ضلع کورنگی 66، ضلع غربی 60 اورضلع ملیر 32 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد37، شہید بینظیرآباد 18، بدین، قمبر اور خیرپور 16-16، شکارپور اور ٹنڈو محمد خان 10- 10 کیسز، جیکب آباد اور عمرکوٹ7 - 7، جامشورو، لاڑکانہ، سجاول اور سکھر 6 - 6، گھوٹکی، نوشہرو فیروز اور ٹنڈو الہیار 5 - 5، ٹھٹہ اور کشمور 2-2، دادو اور سانگھڑ میں ایک ایک کیسز سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین