• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرد کو پلاسٹگ بیگ کہنے والی ٹوئنکل کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل

بھارت کی سابقہ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے جس انٹرویو میں مرد کو ایک ’پلاسٹک بیگ‘ قرار دیا تھا وہ دوبارہ وائرل ہوگیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹوئنکل کھنہ کے 2018 کے ایک انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا۔ 

ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے جوشی نامی صارف نے لکھا کہ مرد ذات سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے ناظرین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ 

ساتھ میں اس صارف نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹوئنکل کو ان کے اس نظریے پر ٹرول کیا گیا ہوگا۔ 

صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے لکھا کہ ’اگر میں اس وقت ٹرول نہ ہوئی تو، اب آپ اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ میں ٹرول ہوں۔‘

اداکار اکشے کمار کی اہلیہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ ڈمپل کپاڈیا سے بات کرتیں تھیں، اسی دوران ان کے دماغ میں ایک چیز واضح تھی کہ انھیں مرد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’(ایک عورت کیلئے) مرد کا ہونا اچھی بات ہے، بالکل ایسے ہی جیسے آپ کے پاس ایک اچھا ہینڈ بیگ ہے، لیکن اگر آپ کے پاس ایک پلاسٹک بیگ ہو، تو یہ بھی اچھا ہے۔ 

ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ میں اسی نظریے کے ساتھ پلی بڑھی ہوں اور کافی عرصے سے میں محسوس کیا ہے کہ ’ان لوگوں کا زیادہ استعمال نہیں ہے‘۔

تازہ ترین