• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلیکٹر کا امتحان پاس نہ کرنے والے 15سینئر افسران عہدوں سے فارغ

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ حکومت نے کلیکٹر کا امتحان پاس نہ کرنے والے 15سینئرافسران کوعہدوں سے ہٹادیا، سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

15 افسران میں مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم شکیل الزمان بھی شامل ہیں، ہٹائے گئے دیگر افسران میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ چراغ الدین ہنگورو شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری اسکول اینڈ ایجوکیشن غلام حیدر منگریو کو بھی ہٹادیا گیا۔

ہٹائے گئے افسران میں ایڈیشنل سیکریٹری کالجز کامران شمشاد، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ محمد بابر قدیر بھی شامل ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف بورڈ آف ریونیو سید احمد علی شاہ کو بھی ہٹادیا گیا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی امجد علی لغاری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  ہٹائے گئے افسران میں ایڈیشنل سیکریٹری ہیومن رائٹس امتیاز احمد راجپر بھی شامل ہیں۔

ہٹائےگئے تمام افسران کو فوری طور پر ایس اینڈ جی ڈی میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے تمام افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین