ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہوکر 96 ہزار 794 ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 839 ڈالر فی اونس ہے۔