• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں


ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اپنی سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول 11 روپے 95 پیسے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

ڈیزل کی قیمت بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین