• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی القاب کے غلط استعمال پر ہیری اور میگھن پر سخت تنقید، پیسہ بنانے کا الزام

میگھن مارکل اور پرنس ہیری پر ان دنوں شاہی خطاب یا القاب کے غلط استعمال پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ اس کے ذریعے پیسہ بنارہے ہیں۔ 

دونوں کے شاہی خاندان سے الگ ہونے سے قبل جو کچھ طے ہوا تھا اس کے جائزے کے دوران ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے کہا گیا تھا کہ وہ اس اعزاز کو ترک کردیں یا پھر اس کے غلط استعمال کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

 اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے شاہی مصنف فل ڈیمپیئر نے برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا کہ یہ بات یقینی ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن واپس نہیں آئیں گے، اور انھوں نے امریکا میں اپنی زندگی بنالی ہے۔


تو اب سب کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ وہ اس حوالے سے ایک لکیر کھینچ لیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ دونوں رضاکارانہ طور پر ان القابات کو چھوڑ دیں یا کم ازکم اس کا استعمال ترک کردیں، اس طرح ان پر اس حوالے سے مزید تنقید نہیں ہوگی کہ وہ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ 

دریں اثنا میجسٹی میگزین کے منیجنگ ایڈیٹر جوئے لٹل نے کہا کہ پرنس ہیری اور میگھن امریکا منتقل ہوگئے ہیں اور وہ واپس نہیں آرہے، تو پھر ہم سب کو چاہیے کہ اب آگے کی جانب بڑھیں۔

تازہ ترین