آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جہاں ن لیگ کو شکست ہو وہاں انہیں ووٹ کی چوری نظر آتی ہے، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شکست ہو وہاں انھیں ووٹ کی چوری نظر آتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو آج کل دن کی روشنی میں احتساب کے تارے نظر آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے نارووال کے ارسطو بے پر کی اڑا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 2015 میں دھاندلی سے گلگت بلتستان الیکشنز میں 23 میں سے 20 نشستیں جیتیں، اب انہیں پی ٹی آئی کی 23 میں سے 10 نشستوں میں دھاندلی نظر آرہی ہے۔


فیاض چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) اور عدلیہ نے 4 حلقے کھول کر ن لیگ کی دھاندلی اور پی ٹی آئی موقف کی تائید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے ن لیگ کو عوامی مینڈیٹ سے بنی موجودہ حکومت کی کارکردگی ہضم نہیں ہوئی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں ن لیگ کو شکست ہو وہاں انھیں ووٹ کی چوری نظر آتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید