• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ معاملے پر چیئرمین نیب قومی اسمبلی میں طلب

برطانوی نجی فرم براڈ شیٹ کو ادائیگی کے  معاملے پر  قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نےچیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کرلیا۔

خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس 18جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے چیئرمین نیب کو نوٹس بھی بھجوادیا۔

نظام  آف حیدرآباد کیس میں پاکستان کا 35 ملین پاؤنڈ کا دعویٰ مسترد ہونے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون و انصاف کو قانونی امور پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مختلف ملکوں کی حکومتوں سے معاہدوں، کیسز کی تفصیلات اور ان پر قانونی رائے بھی مانگ لی گئی۔


کمیٹی وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کے دوران عوام کی مشکلات کا بھی جائزہ لےگی۔

 قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس 18 جنوری کو ہوگا۔

تازہ ترین