• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گھر میں آگ لگنے سے 3بہن بھائی نانی سمیت زندہ جل گئے

لاہور (کرائم رپورٹر )وحدت روڈ کے علاقہ شاہد کالونی میں گھر میں آگ لگنے سے 3کمسن بہن بھائی نانی سمیت زندہ جل گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ سالہ بچی عبیرہ، پانچ سالہ بچہ عبد الحدی، ایک سالہ عبد الحنان اوربچوں کی نانی 52سالہ رخسانہ شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ساڑھے تین مرلہ ڈبل سٹوری کے نیچے والے فلور پر بدقسمت خاندان مقیم تھا بچوں کے والد اوروالدہ کام پر باہر گئے ہوئے تھے بچے اور ان کی نانی کمرے میں موجود تھے کہ اچانک ہیٹر سے آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سارے کمرے میں پھیل گئی جس سے چاروں بری طرح سے جھلس گئے بالائی منزل پر رہائش پذیر بچوں کی خالہ اور محلہ داروں نے ریسیکیو 1122 کو اطلاع کی ریسیکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ سے جھلسنے والے بچوں اور ان کی نانی کو کمرے سے باہر نکالا جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

تازہ ترین