• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کے کوئلے سے 78ملین ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوئی، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کیلئے درآمدی کوئلے کے بجائے تھر کے کوئلے کے استعمال سے ملک کو 78؍ ملین ڈالرز کے زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔ ‘اکنامی آف اسکیل’ سے تھر کے کوئلے کی قیمتوں میں ابتدائی طورپر 58؍ ڈالر فی ٹن سے 32؍ ڈالر فی ٹن تک کمی آئی ہے اور آگے چل کر اس کی مزید توسیع کے ساتھ قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی ) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہاں سے اب تک 60؍ لاکھ ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا جا چکا ، 660میگاواٹ کے پاور پراجیکٹس کو درآمدی کوئلہ فراہم کیا جاتا تو اس سے خزانے پر لگ بھگ78ملین ڈالر کا بوجھ پڑتا لیکن تھر کے مقامی کوئلے کے استعمال سے ہم نے 78ملین ڈالر کی بچت کی ہے۔

تازہ ترین