• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈوں، مرغی کے نرخوں میں کمی کے باوجود دکانداروں کی من مانی قیمتیں

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)جڑواں شہروں میں پولٹری اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ دو ہفتوں کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 45روپے اور انڈوں کی قیمت میں 50 روپے فی درجن کی کمی آئی، اس سے قبل انڈوں کی قیمت جو اوپن مارکیٹ میں 200روپے(فی درجن) تک جا پہنچی تھی جمعرات 14جنوری کو مارکیٹ کمیٹی نے اس کا ریٹ 144روپے (فی درجن )جاری کر دیاجبکہ مرغی کا گوشت جو دس روز قبل 285 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا کی قیمت بتدریج کم ہو کر مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ 240 روپے پر آ گئی۔ دوسری طرف عوام کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں کے برعکس انڈے گزشتہ روز بھی 170 درجن اور مرغی کا گوشت 260روپے کلو فروخت ہوا۔ ادرک کی قیمت بھی کم ہو کر مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں کے مطابق پونے تین سو روپے تک آ گئی مگر یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پرچون میں ادرک ابھی بھی چار سو روپے کلو اورسو روپے پائو ہی فروخت ہو رہا ہے جس پر انتظامیہ کو نوٹس لینا ہو گا۔ عوام نے آئل اور گھی کی ذخیرہ اندوزی کر کے قیمتوں میں اضافہ کرنے کے اقدامات کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین