شمالی بالائی بلوچستان میں برفباری میں کمی ہوگئی ہے تاہم سائبرین ہوائیں برقرار ہیں۔ چمن سے کنٹرول روم کے مطابق زیارت جانے والی کوئٹہ زیارت شاہراہ سیاحوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
این ایچ اے کے مطابق این 50 ژوب ہائی وے جزوی بحالی کے بعد دوبارہ جم گئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے آنے والی ٹرانسپورٹ این 50 پر پھنس گئی۔ شہریوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا، تالاب اور پائپ منجمد ہیں۔
کنٹرول روم کے مطابق ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری سے سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔ این 50 ژوب ہائی وے دوبارہ جم گئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ این ایچ اے کی بالائی علاقوں میں پھسلن سے بچاؤ کے لیے نمک پاشی جاری ہے۔
کنٹرول روم نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹرز، مسافر اور سیاح ٹریولنگ ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔