آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کمرشل ایریا دکانوں کی نیلامی سے دو ارب6کروڑریونیو جمع

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے ماؤ ایریا اور سیکٹر جی 13 ،جی 14 کے کلاس 3 شاپنگ سنٹرز کی کامیاب نیلامی کے بعد ایف جی ای ایچ اے اور پروگریسو موٹلز اور ریسارٹس نے جائنٹ وینچر کمرشل ایریا کی کھلی نیلامی میں جانے کا فیصلہ کیا تھاجو 11 سے 14 جنوری تک جاری رہی ۔ دکانوں کی اس نیلامی سے دو ارب چھ کروڑروپے ریونیوجمع ہو ا ۔نیلامی کے نتیجے میں حاصل ہونے والی آمدنی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی جو 2016 سے جاری ہے ۔ یہ ایف جی ای ایچ اے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ، جس میں مختلف سائز کے 3240 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ جمع شدہ محصول منصوبے کی جلد تکمیل اور بحالی کیلئے استعمال ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی وسیم حیات باجوہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم کے پیکیج برائے ڈویلپرز تعمیراتی صنعت پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد سے مزید