آپ آف لائن ہیں
ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایشیائی ملکوں کو کورونا وائرس سے زیادہ مہلک وائرس کا خطرہ


کورونا وبا سے پریشان ایشیائی ملکوں کو جلد ایک اور ابھرتے ہوئے نپاہ وائرس کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں موت کی شرح کہیں زیادہ ہے۔

وائرس کے محققین انتباہ کر رہے ہیں اگر COVID-19 کی وبا سے سبق نہیں سیکھا گیا تو نپاہ وائرس میں بہت سے لوگوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس وائرس کی وجہ سےاموات کی شرح 75 فیصد تک دیکھی گئی ہے، نپاہ وائرس جو SARS-CoV-2 کی طرح چمگادڑوں سے شروع ہوتا ہے، پچھلے 20 سالوں میں ملائیشیا، سنگاپور، بھارت اور شمالی آسٹریلیا میں اس وبا کا پھیلاؤ دیکھا گیا ہے۔

فی الحال ایسی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے جو خاص طور پر نپاہ وائرس کے انفیکشن کو نشانہ بناسکتی ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید