• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے دوستوں کو نوازا ہوا ہے: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن وزیرِ اعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ نے دوستوں کو نوازا ہوا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ گورننس کوئی کھیل ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت گیس پریشر اتنا کم ہے کہ لوگوں کے چولھے نہیں جلتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما  نے کہا کہ بتائیں کہ آپ نے اتنی مہنگی ایل این جی کیوں خریدی؟ آپ 44 فیصد مہنگی ایل این جی لے رہے ہیں۔


شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ وزیروں کے اعصاب پر اپوزیشن سوار ہو تو آپ ہر کام بھول جاتے ہیں،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے قرضے 3 گنا کر دیئے ہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کراتنا قرض نہیں لیا جتنا آپ نے ڈھائی سال میں لیا، آپ بلیک آؤٹ کے ذمے دار ہیں۔

تازہ ترین