• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خوفزدہ ہے، اس پر پی ڈی ایم کا بھوت سوار ہوجاتا ہے، شیری رحمٰن


سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارٹی لیڈر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت اتنی خوف زدہ ہے کہ اس پر روز اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کا بھوت سوار ہوجاتا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ کسی حکومت نے اس طرح سیاسی مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا، پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمانی جمہوریت ہے اس کے باوجود اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ جیل میں ہیں۔


شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ وزراء کا کوئی احتساب نہیں ہورہا، احتساب صرف اور صرف اپوزیشن کے لیے ہے، فریال تالپور کو آدھی رات کو اٹھا کر لے کر جاتے ہیں آپ کو کس چیز کا ڈر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل نظر انداز کرکے پتا نہیں کس چیز پر کام ہورہا ہے، اس حکومت سے جو سوال ہوں گے تو یہ منہ موڑ کر دیکھ نہیں سکیں گے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے نئے سال کا تحفہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دیا ہے۔

تازہ ترین