• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرزو فاطمہ کی حوالگی سے متعلق مبینہ شوہر کی درخواست مسترد

کراچی کی فیملی عدالت نے آرزو فاطمہ کی حوالگی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا، ملزم علی اظہر کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی گئی۔

فیملی جج جنوبی نےآرزو کے مبینہ شوہر علی اظہر کی جانب سے حوالگی سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کا فورم کسی کی خواہش پوری کرنے کے لئے نہیں ہے، ہائی کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ آرزو سے علی اظہر نہیں مل سکتا ۔

عدالت نے کہا کہ یہ چائلڈ میرج ایکٹ کا کیس ہے، علی اظہرکی مزید کوئی درخواست نہیں سنی جاسکتی۔

تازہ ترین