• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری


سندھ ہائی کورٹ  نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

آرزو فاطمہ کیس کا تحریری حکم نامہ جیو نیوز نے حاصل کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو آرزو فاطمہ کے شوہر اور اہل خانہ کی گرفتاری سے روک دیا اور جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پولیس کو نوٹس جاری کردیئے۔


درخواست گزار آرزو فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، پہلے میر ا نام آرزو تھا اسلام قبول کرنے کے بعد آرزو فاطمہ رکھا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آرزو فاطمہ نے اپنے مرضی سے پسند کی شادی کی ہے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین