• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم، امراض قلب کے مریض پریشان

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو 

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم ہونے کے سبب امراض قلب میں مبتلا مریض پریشان نظر آ رہے ہیں۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں امراض قلب کے مریضوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مریضوں کا میڈیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ صحت کارڈ بند ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ چارجز ادا کرنے کا کہہ رہی ہے، ایک اسٹنٹ ڈالنے کے 1 لاکھ 70 ہزار روپے مانگے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق صحت کارڈ کی سہولت یکم جولائی سے بند ہے، مریضوں کا علاج صحت کارڈ کے ذریعے کرنا اب ناممکن ہو چکا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر جب تک متبادل انتظام نہیں ہوتا مفت علاج ممکن نہیں ہے۔

صحت سے مزید