سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کے علاوہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سیالکوٹ نے جاری ترقیاقی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اسپیشل ایجوکیشن پیکج کے تحت سیالکوٹ میں 81خطرناک عمارتو ں کی تعمیر نو کے منصوبوں پر 50فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے ان منصوبوں کی تکمیل پر مجموعی طور پر 32کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ20کروڑ روپے کی لاگت سے 188سکولوں میں مسنگ سہولیات جن میں فرنیچر،چاردیواری، واش رومز، بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے 2کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے 12اسکیموں پر کام جاری ہے اور اسی طرح ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے 12ہائی اور 6ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی لیب کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ڈی سی او نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انیشیٹیو پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ کے چاروں ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور کوٹلی لوہاراں میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے 9کروڑ11لاکھ روپے جاری منصوبے جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید افتخارالحسن ، منشاءاللہ ، اکرام،طارق سبحانی، آصف باجوہ ، محسن اشرف،ذوالفقار غوری، ای ڈی او فنانس سیالکوٹ شجاع قطب بھٹی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اورنمائندگان نے شرکت کی ۔