• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کی کارکردگی، آئی فون لیکر نوکیا 3310 دینے والی ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی کارکردگی کی مثال آئی فون لے کر نوکیا 3310 دے دیا گیا والی ہے۔

چونیاں میں ن لیگ کے ورکرز سے خطاب  کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ اور کرنسی کو قدر دلانے کی بجائے بے حال کردیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جلد ہی عمران خاں کی حکومت کو گھر جاتے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دشمنوں کے حوالے کر دینے کے مترادف ہیں۔


احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے کسانوں اور مزدوروں کو بدحال کر دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

تازہ ترین