سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے استفسار کیا ہے کہ ’کیا وزیراعظم عمران خان کی ’انا‘ آرمی چیف سے زیادہ بڑی ہے؟
کراچی میں مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت بھی ہزارہ برادری کے ساتھ ایک درد ناک واقعہ رونما ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مظاہرین نے آرمی چیف سے ملاقات کا مطالبہ کیا، میں بطور وزیر داخلہ آرمی چیف کے ساتھ لواحقین سے ملاقات کے لیے گیا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ صرف لواحقین کی تسلی کے لیے آرمی چیف اگر وزیر داخلہ کے ساتھ کوئٹہ جاسکتے ہیں تو وزیراعظم کو کونسی چیز مظلوموں سے ملنے سے روک رہی ہے؟