آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جاپان میں شدیدبرفباری سے ہلاکتیں 38ہوگئیں

ٹوکیو ( نیوز ڈیسک) جاپان میں شدید برف باری اور طوفا ن سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جا پہنچی۔ نیگاتا، تویاما، فوکوئی اور گیفو شہروں میں مزید 8 افراد ہلاک ہوئے،جب کہ مختلف حادثات میں 270افراد زخمی ہوگئے۔ خراب موسمی حالات کے باعث اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران میں بعض مقامات پر برف کی تہ ایک میٹر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ دوسری جانب آسٹریا میں سردی کی شدید لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

یورپ سے سے مزید