سلمان خان نے راجیش کھنہ کو بنگلہ خریدنے کیلئے مفت کام کی پیشکش کی تھی
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ خریدنے کے لیے مفت کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ 1960 کے اواخر اور 1970 کے عشرے کے سپر اسٹار راجیش کھنہ پر جب برا وقت آیا تو وہ شدید مالی پریشانی کا شکار تھے۔ ایسے میں سلمان خان نے مبینہ طور پر راجیش کھنہ کا مشہور بنگلہ آشیر واد کو خریدنے کے لیے بغیر معاوضہ کام کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم راجیش کھنہ نے انکی نیت پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے دھوکہ قرار دیا اور کہا یہ مجھے سڑک پر لانا چاہتے ہیں۔