• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤس آف کامن میں بحث،ثابت ہوگیاکشمیر عالمی مسئلہ ہے، شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو دنیا نے تسلیم کرنا شروع کردیا ہے، ہاؤس آف کامن میں بحث سے ثابت ہوگیا کہ کشمیر بین الاقوامی حل طلب مسئلہ ہے، دنیا بھارت کے معاملہ میں مصلحتوں کا شکار ہے، عالمی میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا تو دنیا کی ایگزیکٹو سائڈ کو مسئلہ کشمیر کا نوٹس لینا پڑے گا۔ وہ جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب ،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد اور نمائندہ جیو نیوز لندن مرتضیٰ علی شاہ بھی شریک تھے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کا الزام درست نہیں ہے، اکبر ایس بابر کا کیس سپریم کورٹ میں حنیف عباسی لے کر گئے تھے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا فارن فنڈنگ کیس بھی چار سال سے چل رہا ہے ہر دفعہ اگلی تاریخ پڑجاتی ہے۔کنور دلشاد نے کہا کہ غیرقانونی فنڈنگ ثابت ہوگئی تو پی ٹی آئی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی،الیکشن کمیشن غیرقانونی فنڈنگ لینے والی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان منسوخ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کسی جماعت پر پابندی نہیں لگاسکتا یہ سپریم کورٹ یا وفاقی حکومت کامعاملہ ہے۔مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ یہ بہت بڑا اسکینڈل ہے کہ حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت سے سفارتی استثنیٰ کیلئے کہا تاکہ اسے براڈ شیٹ کوپیسے نہ دینے پڑیں۔

تازہ ترین