• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے کرپشن کیخلاف ایکشن کے دعوے لفظی گولہ باری ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے پی ٹی آئی تبدیلی کا نہیں نااہلی ،نالائقی اور غلامانہ سوچ کی سونامی کا نام ہے ۔ عوام کی قوت خرید پہلے ہی جواب دے چکی ہے مگر حکومت نے ان پر پھر پٹرول بم گرا دیا۔ وزیراعظم کے کرپشن کے خلاف ایکشن کے دعوے لفظی گولہ باری، اپنی ذات اور پارٹی کو احتساب کے لیے کبھی پیش نہیں کیا۔ سینیٹ میں خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام کے ورثا کے ہاں چل کر گئے اور معافی مانگی ہمارے وزیر اعظم کی انا پہاڑ سے اونچی نظر آئی۔ ملک کا پورانظام یرغمال ہے۔ سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوریت نہیں، الیکشن کمیشن کمزور ، نیب خود قابل احتساب ادارہ بن چکا ہے۔

تازہ ترین