آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حرا مانی کا پہلا ہی گیت عوام میں مقبول


اداکارہ حرا مانی نے اپنے پہلے ہی گیت ’ سواری‘ سے مقبولیت حاصل کرلی۔

ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور وہ پہلے ہی گانے سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

گیت ’ سواری ‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو محض ایک دن میں 83 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید