• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: مسلح ملزمان کی فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق


شمالی وزیرستان میں واقع میر علی بائی پاس روڈ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر ولی اللّٰہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پیتھالوجی کے پروفیسر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ولی اللّٰہ داوڑ اپنی گاڑی میں رات 10 بجے بنوں سے میر علی اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ انہیں گھات لگا کر ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔


پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے جبکہ مقتل ڈاکٹر کی لاش مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی گئی ہے۔

تازہ ترین