• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی اور دھند کی لہر برقرار ہے، دھند کے باعث موٹروے بند کردیا گیا ہے اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جارہی ہیں۔

لاہورمیں سردی اور دھند کی لہر برقرار ہے، مطلع جزوی ابرآلود اور ہلکی ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کررہی ہیں، شدید دھند کے باعث حدنگاہ میں واضح کمی آگئی ہے۔

شہرمیں حدنگاہ 300میٹرجبکہ کھلے علاقوں میں حدنگاہ 100میٹر تک رہ گئی، موٹروے پر حدنگاہ 50 میٹر تک رہ جانے کے باعث موٹر وے ایم فائیو ملتان سے رحیم یارخان ،ایم تھری لاہور سے کوٹ عبد الحکیم، ملتان سے خانیوال، ایم فور فیصل آباد سے شام کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کیا جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم دھند میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین